کراچی پیکیج ہماری شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے دیا تھا ایسا پیکیج کسی اور جماعت نے نہیں دیا، سلمان عبداللہ مراد

بدھ 27 جون 2018 18:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ کراچی پیکیج ہماری شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے دیا تھا ایسا پیکیج کسی اور جماعت نے نہیں دیا اور نہ ہی کسی نے ایسا پلان کیا ہم عوام سے ووٹ کسی نعروں کے ذریعے سے نہیں اپنی کار کردگی پر مانگے گے کیونکہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے لسانی یا مسلکی سوچ ہماری بنیاد میں ہی نہیں ہے عوام کے مسائل کو اپنے دائرہ اختیار کے مطابق حل کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کر رہے ہیں جس سے رفتہ رفتہ صورتحال میں بہتری آرہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسائل کے حل کے سلسلے میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس میں ضلع کونسل کے اعلیٰ افسران اور اراکین کونسل بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ میں نے ضلع کونسل کی باگ ڈورسنھبالنے کے بعد سب سے پہلے وہاں کے انتظامی امور کو ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا جس کے بعد ا ہلیان کو مسلسل ریلیف مل رہا ہے اس کی عوام خود شاہدہے ہماری پارٹی عوام کو سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے ایک مربوط پلان تشکیل دی رہی ہے جس کا اعلان بہت جلد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کرینگے میں اپنی تمام ٹیم کی جانب سے آپکو یہ یقین دلاتا ہوں کہ روز اول سے روز آخر تک عوام کو ریلیف دلانے کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھو نگا یہی وہ سوچ ہے جو محتر مہ شہید کا خواب تھی۔