قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم

جمعرات 28 جون 2018 22:35

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے زیرنگرانی میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامی چیک تقسیم کی تقریب مشرف ہال میں منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی ، صدر محفل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔

اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پلاننگ عبدالمجید خان، بلتستان ریجن کے ڈائریکٹر، تمام اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر ز، گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں کے ذمہ داران، KIUفیکلٹی ، سٹاف اور طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول کشروٹ گلگت کی طالبہ الماس جمیل دختربخت جمیل کو پہلی پوزیشن پر نقد 30ہزار روپے ،دی گائیڈرزسکول اینڈ ڈگری کالج دنیور کی طالبہ انم بنت محمد حسین کو دوسری پوزیشن پر 25ہزار روپے ،دی گائیڈرزسکول اینڈ ڈگری کالج دنیور کی طالبہ شاہ بریہ ولدقربان علی کو تیسری پوزیشن پر مبلغ 20ہزار روپے انعام دیا گیا۔

(جاری ہے)

آرٹس گروپ میں ایف جی گرلز ہائی سیکنڈری سکول کشروٹ گلگت کی طالبہ حفصہ بنت نعمت اللہ کو پہلی پوزیشن ،ایف جی گرلز ہائی سکول سکردو کی طالبہ مہرین بتول بنت غلام نبی کو دوسری پوزیشن ،ایف جی گرلز ہائی سکینڈری سکول کشروٹ کی طالبہ بشری ٰآمین بنت محمد آمین کو تیسری پوزیشن پر نقد انعام دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے کہا کہ محکمہ تعلیم ان امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کریگا۔

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی آمد علاقے کیلئے نیک شگون ثابت ہوا ۔ انہوں نے پہلی دفعہ بروقت نتائج کا اعلان کراکے طلباء کے قیمتی سال کو ضائع ہونے سے بچایا۔ انشاء اللہ ہم نظام امتحانات میں بہترین پالیسی لائیں گے۔ اور کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنائیں گے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکول و کالج کے بچے ہمارے لیئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

کل انہوں نے ہی یونیورسٹی کا حصہ بننا ہے۔ آج ان کی سکول و کالج سطح پر اچھی تربیت ہوگی تو کل ہمارے لیئے یہ طلباء کارآمد ثابت ہونگے۔ انشاء اللہ ہم کوالٹی اور کونسلنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ تاکہ KIUکے طلباء نہ صرف نیشنل سطح پر بلکہ عالمی سطح پر اپنا نام بنا سکیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ انشاء اللہ جی بی تخلیق و تحقیق کا محور ہوگا۔ دنیا جی بی میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے صرف ان کو رہنمائی اور سہولیات بہم پہنچانے کی ضرورت ہے۔

وائس چانسلر نے کہاکہ غذر کیمپس میں فشریز سینٹر بنا رہے ہیں ۔ جبکہ چلاس کیمپس میں بزنس انکیبوشن سینٹر قائم ہوگا ۔تاکہ لوگوں کو ذیادہ سے ذیادہ ہنرمند بنایا جاسکے۔ ہنزہ میں ہوٹلنگ و ٹوارزم کے شعبے کے علاوہ ہربل پلانٹ سینٹر قائم کریں گے۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پلاننگ عبدالمجید خان نے بروقت نتائج کے اعلان پر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔ تقریب سے کنٹرولر امتحانات محمد عارف نے خطاب کیا اور نتائج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :