اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ اور جان ابراہام کی فلم ’’ستیا میو جیتا‘‘ کا 15 اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا

جمعہ 29 جون 2018 14:38

اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ اور جان ابراہام کی فلم ’’ستیا میو جیتا‘‘ ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ اور اداکار جان ابراہام کی فلم ’’ستیا میو جیتہ‘‘ کا 15اگست کو باکس آفس پر ٹکرائو ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار اور جان ابراہام فلم ’’گرم مصالحہ‘‘، ’’دیسی بوائز‘‘، ’’ہائوس فل 2‘‘ اور’’ ڈیشوم ‘‘ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں اور دونوں بہترین دوست بھی ہیں۔

اکشے کمار کی فلم ’’گولڈ‘‘ اور اداکار جان ابراہام کی فلم ’’ستیا میو جیتہ‘‘ 15اگست کو باکس آفس پر ایک ساتھ ریلیز ہوں گی، دونوں فلمیں موضوعات کے لحاظ سے ایک دوسرے مختلف ہیں، فلم ’’گولڈ ‘‘ کی کہانی 1948ء میں اولمپکس میں ہاکی میں پہلے گولڈ میڈل جیتنے سے متعلق ہے جبکہ فلم ’’ستیا میو جیتہ‘‘ بدعنوان لوگوں کے خلاف انتقام پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :