لاہورچڑیاگھرمیں بی او ٹی کی بنیاد پرڈائنو سار پارک کے قیام سمیت 2تفریحی منصوبوں کی منظوری

دونوںمنصوبوں پر 11کروڑ 53لاکھ روپے لاگت آئے گی ،ڈائنو سار پارک 2مرحلوں میں مکمل کیا جائیگا ڈائریکٹرلاہورچڑیاگھرکو "ورچوئل ریالٹی انٹر ٹینمنٹ" کی سہولت کی پیشکش کرنیوالی کمپنی سے مذاکرات کی ہدایت

جمعہ 29 جون 2018 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) لاہورچڑیاگھر میں بی او ٹی کی بنیاد پر ڈائنوسار پارک کے قیام اور "ورچوئل ریالٹی انٹر ٹینمنٹ" منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے ،دونوں منصوبوں پر مجموعی طور پر 11کروڑ 53لاکھ روپے لاگت آئیگی ۔ڈائنو سارپار ک منصوبہ 2مرحلوںمیںمکمل کیاجائیگا۔اس امر کا فیصلہ یہاں لاہورچڑیاگھر میں ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس اورچیئر مین زو مینجمنٹ کمیٹی خالد عیاض خان کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈائریکٹر لاہورچڑیاگھر حسن علی سکھیرا ، ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ طارق نعیم ، ایسوسی ایٹ پروفیسر زوالوجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ذوالفقار ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمدنعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سید عباس علی ، سابق ڈی جی وائلڈلائف و کنزرویٹر فاریسٹ ڈاکٹر عبدالعلیم چودھری ، اکبر علی بھٹی ، پروفیسر ڈاکٹر فرخ خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر روحین رفیق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین ز ومینجمنٹ کمیٹی نے ڈائریکٹر لاہورچڑیاگھر کوڈائنو سارپارک کے قیام کے منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے فوری طور اخبارات میں اشتہار دینے اور"ورچوئل ریالٹی انٹر ٹینمنٹ" کے تحت بچوں اوربڑوں کیلئے 8-Dموویز کی تفریحی سہولت کی پیش کش کرنیوالی کمپنی سے تفصیلی مذاکرات کرنے اور اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی سے چڑیاگھر کے شیئرز میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت دیدی ۔

مزید براں خالدعیاض خان نے عیدالفطر کے موقع پرڈیوٹی دینے والے چڑیاگھر کے تمام ملازمین اورافسران کیلئے اعزازیہ کی منظوری د یتے ہوئے تمام ملازمین اور افسران کو بلاامتیاز و تفریق 3ہزارروپے فی کس دینے کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے چڑیاگھرکے افسران و ملازمین کے مرتب شدہ سروس رولز کی حتمی منظوری سے قبل ان پردوبارہ غور خوص کیلئے 6رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی جو 15یوم میں سروس رولز کی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی کمیٹی کے کنوینر جبکہ اراکین میں سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ ، سیکشن آفیسر ریگولیشن ، ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن علی سکھیرا، سابق ڈی جی وائلڈلائف ڈاکٹر عبدالعلیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور سفاری زو چودھری شفقت علی شامل ہیں ۔