سندھ ہائی کورٹ کا راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے اور وکیل کے عدم حاضری پر اظہار برہمی

سب جانتے ہیں را ؤانوار کو کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے،،کس قانون کے تحت راؤ انوار کو اپنے گھر میں رکھا گیا ہی عدالت عالیہ

جمعہ 29 جون 2018 16:46

سندھ ہائی کورٹ کا راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے اور وکیل کے عدم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے اور وکیل کے عدم حاضری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے 2 جولائی کو ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سابق ایس ایس پی را ؤانوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی،، سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا سب جانتے ہیں را ؤانوار کو کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے،،کس قانون کے تحت راؤ انوار کو اپنے گھر میں رکھا گیا ہی سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا را ؤانوار کی جان کو کالعدم تنظیموں سے خطرہ ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا راؤ انور کی جان کو خطرہ ہے تو کہیں درخواست دائر کی تھی ، راؤ انوار ایک دن بھی جیل گیا ہی نہیں خطرہ کیسا ہمیں مت سکھایا جائے، راو انوار کو جیل منتقل کیا جائے ورنہ سب جیل قرار دینے کا نوٹی فیکیشن معطل کردیں گے،،آج تک کسی اور ملزم کو راؤ انوار کی طرح سہولیات اور پروٹوکول دیا گیا ہی ، نقیب اللہ قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے ہلکا نہ لیا جائے،راؤ انوار کے وکیل عابدایس زبیری کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر راؤ انوار کا وکیل پیش نا ہوا تو حکم نامہ جاری کردیں گے، عدالت نے وکلا کو ہر صورت میں 2 جولائی کو پیش پونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی جبکہ سندھ ہائکورٹ کے باہر نقیب کے اہلخانہ اور جرگہ عمائدین کا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور راؤ انوار کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے،، مظاہرین نے مطا لبہ کیا ہے کہ راؤ انوار کو سب جیل سے جیل منتقل کیا جائے