ضلع بھر میں انتخابی جلسوں اور میٹنگز میں ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش پر پابندی عائد

جمعہ 29 جون 2018 19:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے آنیوالے انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطرضلع بھر میں انتخابی جلسوں اور میٹنگز میں ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے حکمنامے کے مطابق یہ پابندی 40دن تک عائد رہے گی ۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :