ن)لیگی رہنما ملک حفیظ الرحمان ٹیپوکا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے حلقہ این اے 54سے انتخاب لڑنے کا اعلان

جمعہ 29 جون 2018 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما ملک حفیظ الرحمان ٹیپو نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے حلقہ این اے 54سے انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک حفیظ الرحمان ٹیپو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہو گئے اور انہوں نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 54پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ ملک حفیظ نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر پارٹی نے میرٹ کو ڈی میرٹ کر دیا، ہمیں ڈپٹی میئرز اور یونین کونسل عہدیداروں کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بالٹی کے انتخابی نشان پر انجم عقیل کا مقابلہ کروں گا۔