Live Updates

کیا خواجہ سعد رفیق بھی نا اہل ہونے والے ہیں؟ نیب نے انتہائی قدم اٹھا لیا

نیب نے خواجہ سعد رفیق کے حلف نامے کی تفصیلات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،نیب خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سٹی سے تعلق کے ثبوت پیش کرے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 29 جون 2018 19:23

کیا خواجہ سعد رفیق بھی نا اہل ہونے والے ہیں؟ نیب نے انتہائی قدم اٹھا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-29 جون 2018ء) :کیا خواجہ سعد رفیق بھی نا اہل ہونے والے ہیں؟ نیب نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق کے حلف نامے کی تفصیلات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،نیب خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سٹی سے تعلق کے ثبوت پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کروانےکا سلسلہ بھی کل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد کاغذوں کی جانچ پڑتال بھی مکمل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی،دانیال عزیز اور ایسی ہی بہت سی بڑی بڑی وکٹیں اڑچکی ہیں۔ اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بہت سے بڑے بڑے سیاسی نام اس مرحلے پر مشکل میں پڑ سکتے ہیں ۔آرٹیکل 63,62 کی زد میں آنے سے بچنے کے لیے سیاسی رہنماوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انہوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں۔تاہم کچھ رہنما ایسے ہیں جنہوں نے اپنی مبینہ جائیداد اور اثاثے کاغذات نامزدی میں ظاہر نہیں کئیے ۔

ان میں سے ہی ایک سابق لیگی وزیرخواجہ سعد رفیق بھی ہیں جنہوں نے این اے 131سے عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں ۔اس موقع پر انہوں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پیراگون سٹی سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق نیب نے خواجہ سعد رفیق کے حلف نامے کی تفصیلات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیب خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سٹی سے تعلق کے ثبوت پیش کرے گی۔یاد رہے کہ پیراگون سٹی کے خلاف پہلے سے کیس نیب میں چل رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات