پیشنٹ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ یکم جولائی کو منعقد ہو گا

جمعہ 29 جون 2018 20:24

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) پیشنٹ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ یکم جولائی بروز اتوار شام چار بجے تک کیمونٹی سنٹر چکوال میں لگایاجائے گا جس میں مختلف ماہر ڈاکٹرز شرکت کریں گے اور اس موقع پر مریضوں کو مفت ادوایات بھی فراہم کی جائینگی ، فری میڈیکل کیمپ کے روح رواں حاجی محمود احمد نے تمام مستحقین سے استدعا کی ہے کہ وہ اس فری میڈیکل کیمپ میں استعفاد حاصل کریں اور مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر0333-4794659پر کریں ۔