خاقان عباسی اپنے حلقے میں ترقیا تی منصوبے مکمل نہیں کرسکے ، مہرین انور راجہ

جمعہ 29 جون 2018 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں مکمل نہیں کرسکے ، ان کے حلقے میں ترقیاتی منصوبے ادھورے ہیں،شاہد خاقان عباسی منتخب ہونے کے بعد اپنے حلقہ کے عوام سے دور ہوگئے اور عوام ان کی شکل ہی بھول گئے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی جس حلقے سے انتخاب میں حصہ لیتے ہیں اسی حلقہ کو نظر انداز کیا ہے ، عوام ان سے سخت ناراض ہیںوہ اب عباسی خاندان کوہر گزووٹ نہیں دیں گے،عوام ان پر اب اعتمادنہیں کریں گے ، وزیر اعظم منتخب ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقہ کے مسائل حل نہیں کئے اور عوام سے رابطہ نہیں رکھایہ ہی وجہ ہے کہ عوام اب ان سے دور ہوگئے ہیں ، اس حلقہ سے اب پیپلزپارٹی ہی کامیاب ہوگی اور عوام کے مسائل حل کرے گی ، اب عوام پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :