خیبر روڈکچہری گیٹ نمبر 3 پر واقع ڈی سی آفس پشاور میں الیکشن سیل قائم کر دیا

جمعہ 29 جون 2018 22:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے الیکشن ایکٹ2017 کی پیروی کرتے ہوئے خیبر روڈکچہری گیٹ نمبر 3 پر واقع ڈی سی آفس پشاور میں الیکشن سیل قائم کر دیا ہے جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور نجیداللہ کو مذکورہ الیکشن سیل کا انچارج نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عام انتخابات 2018 سے متعلق مزید معلومات کے لئے فون نمبر 091-9213190 اور موبائل نمبر 0333-9138493 سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس امر کا اعلان ڈپٹی کمشنر آفس پشاور کی جانب ایک حکمنامے میںکیاگیا۔