پیرومل پولیس نے گشت کے دوران جعلی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت اسکے 3ساتھیوں کو گرفتار کرلیا

جمعہ 29 جون 2018 22:25

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) پیرومل پولیس نے گشت کے دوران جعلی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت اسکے 3ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ جعلی پولیس اہلکارسے ایک مہران کار 12بوتلیں شراب اور پولیس کارڈبرآمد کرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرومل پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک کار کی تلاشی لی تو مہران کار سے بارہ شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

تلاشی کے دوران ڈرائیور نے اپنا سروس کارڈ دکھایا۔ پولیس نے سروس کارڈ کی ویریفکیشن کرائی تو پولیس کا سروس کارڈ جعلی نکلا جسے ملزم شو کرکے بھاگنے کی کوشش کررہا تھا۔ پیرومل پولیس نے فوری طور پر کار میں سوار تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا اور تھانے لے گئے ۔گرفتار ہونے والا ذاکر علی چانڈیو خود کو شکار پور تھانے کا اے ایس آئی بتارہا تھا ایس ایچ او پیرومل نے چاروں ملزمان کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :