حاجی خیر محمد کھوکھر نے جی ڈی ا ے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹکٹ حاصل کرلیا

جمعہ 29 جون 2018 22:53

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) ضلع ٹنڈوالہ یار کی پی ایس 61پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے حاجی خیر محمد کھوکھر نے گذشتہ روز جی ڈی ا ے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جی ڈی اے کا ٹکٹ حاصل کرلیا ان کے جی ڈی اے ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد ان کی پوزیشن اور بھی مضبوط ہوگئی ووٹروں کا کہنا ہے کہ حاجی خیر محمد کھوکھر الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن تھے وہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہتے تھے اور وہ کامیاب ہوکر ضلع ٹنڈوالہ یار کی عوام کے مسائل حل کرانے کی پلانینگ بنائے ہوئے تھے مگر انہیں پی پی پی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کے بعد انہوں نے عوام کی خواہش کے مطابق فیصلہ کیا ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور آزاد حیثیت سے پی ایس 61پر اپنی کمپین کررہے تھے اور ان کی پوزیشن کچھ ہلکی تھی جس کے بعد جی ڈی اے کی قیادت نے آزاد امیدوار حاجی خیر محمد کھوکھر سے رابطہ کیا اور انہیں جی ڈی اے کہ پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا مشورا دیا جس کے بعد حاجی خیر محمد کھوکھر نے اپنے ووٹروں اور ہمدردوں سے مشورا کرنے کے بعد جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جی ڈی اے کا ٹکٹ حاصل کرلیا ان کا ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد اب پی ایس 61پر حاجی خیر محمد کھوکھر کی پوزیشن اور بھی زیادہ مضبوط ہوگئی ہے اور ان کے مد مقابل پی پی پی امیدوار امداد خان پتافی کی پوزیشن کامیاب ہونے کی کم نظر آرہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ حاجی خیر محمد کھوکھر کا جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے سے انہیں ان کے حلقے میں رہنے والی تمام قومیں اور پی پی پی مخالف پارٹیوں کے کارکنان و ہمدرد ان کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے۔