پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے، سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے یہ دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جائے گی

چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کا بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل فورم 2018 ء سے خطاب

جمعہ 29 جون 2018 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل فورم 2018 ء سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے اور سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل سے یہ دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جائے گی۔ ’’بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو۔

(جاری ہے)

سب کی کامیابی‘‘ کے مرکزی خیال سے یہاں منعقدہ فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید بتایا کہ سی پیک کے تحت اس وقت 8 بڑے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 19 ارب روپے کی لاگت سے چینی سرمایہ کاری سے مزید 14 منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو سے بھرپور استفادہ کیلئے خطہ میں استحکام کی فضاء قائم کرنے کی ضرورت ہے جس سے تمام برادریوں کا مستقبل بہتر ہوگا۔ بیجنگ سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق فورم میں 200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جن میں سفارت کار، ماہرین اور تھنک ٹنک شامل ہیں۔ پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ چین کی طرف سے شروع کیا جانے والا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو عالمی سطح پر رابطوں کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :