ایسانہ کریں ،ویڈیو بنانا بندکریں،نوید قمر کی ووٹر سے استدعا

پینے کیلئے پانی نہیں ہے،سڑکیں بھی نہیں بنوائی گئیں ،ْکارنر میٹنگ سے واپسی پر خواتین نے نوید قمر کی گاڑی روک لی

جمعہ 29 جون 2018 23:16

ایسانہ کریں ،ویڈیو بنانا بندکریں،نوید قمر کی ووٹر سے استدعا
ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان میں کارنر میٹنگ کے دوران شرکاء کو ویڈیو بنانے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

ووٹرز کے سخت سوالات کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد امیدوار محتاط ہوگئے یا خوفزدہ ہے یا پھر حلقے میں اپنی کارکردگی کا جواب مشکل ہوگیا کارنر میٹنگ کے دوران پی پی رہنما نے کہا کہ ایسا نہ کریں ویڈیو بنانا بند کریں۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے موقف اختیار کیا کہ کارنر میٹنگز میں عوامی ردعمل سامنے لایا جائیگا۔کارنر میٹنگ سے واپسی پر خواتین نے نوید قمر کی گاڑی روک لی اورمطالبہ کیا کہ پینے کیلئے پانی نہیں ہے،سڑکیں بھی نہیں بنوائی گئیں ۔پیپلز پارٹی کے این اے 228 کے امیدوار نوید قمر نے خواتین کو تسلیاں دیں اور گاڑی میں روانہ ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :