الیکشن ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والے 180اساتذہ میں سے ،25 انکوائری کیلئے پیش

جمعہ 29 جون 2018 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) الیکشن ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والے 180اساتذہ میں سے صرف 25ساتذہ انکوائری کیلئے پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز محکمہ سکولزایجوکیشن نے الیکشن ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والے 180اساتذہ کو شوکا ز نوٹس جاری کئے تھے اور سی او لاہور کو اساتذہ کے خلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر180اساتذہ میں سے صرف 25اساتذہ انکوائری کیلئے پیش ہوئے جبکہ 155پیش نہ ہوئے ۔