پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پشاور بھر سے سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کے بینرز ہٹانے کی مہم شروع

جمعہ 29 جون 2018 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پشاور بھر سے سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کے بینرز ہٹانے کی مہم شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران پی ڈی اے کے اہلکاروں نے گل بہار فلائی اوور کے ساتھ ساتھ دیگر چوراہوں سے بینرز و جھنڈے ہٹائے۔پی ڈی اے حکام نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تمام امیدوار متعلقہ قانون کے تحت قواعد وضوابط سے ہٹ کر تشہیری بینرز لگانے سے گریز کریں ۔ خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ سیاسی پارٹی یا شخصیات کے تمام بینرز بھی اتار دئیے جائیں گے۔