مونس الٰہی پی پی 30سے والد چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں دستبر دار ہوگئے

ہفتہ 30 جون 2018 16:43

مونس الٰہی پی پی 30سے والد چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں دستبر دار ہوگئے
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنما چودھری مونس الٰہی صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی30 سے اپنے والد چودھری پرویزالٰہی کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 اور پی پی 30 سے کاغذات جمع کرا رکھے تھے جبکہ مونس الٰہی نے بھی پی پی 30 سے اپنے کاغذات جمع کرا رکھے تھے تاہم چودھری پرویزالٰہی کے کاغذات منظور ہونے کے بعد مونس الٰہی نے پی پی 30 سے اپنے کاغذات واپس لے لئے واضح رہے کہ چودھری پرویزالٰہی این اے اے 69 اورپی پی 30 سے الیکشن لڑیں گے جبکہ مونس الٰہی نے این اے 69 اور 172 سے بھی کاغذات جمع کرارکھے ہیں۔