عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا مبینہ حملہ

ہفتہ 30 جون 2018 20:30

عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا مبینہ حملہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں نے مبینہ حملہ کر دیا،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی،پی آئی بی میں تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

حملے کے دوران سابق وفاقی وزیر ندیم اکرم کے بیٹے زبیر اکرم بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد عامر لیاقت نے پی آئی بی تھانے میں درخواست دے دی۔پولیس کے مطابق عامر لیاقت پر حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ عینی شاہدیں کے بیانات قلمبند کر کے مقدمہ بھی درج کیا جائیگا۔