Live Updates

عوام پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کی موروثی سیا ست سے تنگ آ چکے ہیں، شیخ شہزاد یونس

اتوار 1 جولائی 2018 15:50

لاہور۔یکم جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2018ء) تحریک انصا ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ شہزاد یونس نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پار ٹی اور ن لیگ کی موروثی سیا ست سے تنگ آ چکے ہیں، عوام ملک میں عمران خان کے ذر یعے تبد یلی چا ہتے ہیں ،نئے پاکستان میں کر پشن لوٹ مار اور سیاسی بنیادو ں پر قتل و غار ت کا با ب ہمیشہ کیلئے بند ہو گا،25جو لا ئی تحریک انصا ف کی فتح کا دن ثا بت ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عوام (ن) لیگ کی سا بق کارکر د گی کی بنیا د پر انہیں انتخابا ت میں مستر د کر دینگے،نواز لیگ کی مصنوعی ترقی کا غبارہ پھٹ گیا،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی معاشی انقلاب کے دعوے کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے، انہوں نے کہا کہ اب عوام کسی طور ان کے کھوکھلے نعروں میں نہیں آئیں گے اور25جولائی ان کا یوم حساب ہوگا، انہوںنے کہا کہ میگا پراجیکٹس میں بھاری کرپشن کیلئے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانے کے اثرات چند ماہ قبل ہی نظر آنے لگے تھے،اب مزید بھانڈے پھوٹتے جارہے ہیں،ہر بار معاشی انقلاب لانے کے دعوے کرنے والے قوم کو جواب دیں کہ اربوں ڈالر کی تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کہاں گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات