تحریک انصا ف 25 جولائی کو انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی ،،میر سردار خان رند

ملک سے کرپشن ،ناخواندگی جہالت بے روزگاری دہشت گردی کا خاتمہ کر کے عام آدمی کو ریلیف دیں گے،خطاب

اتوار 1 جولائی 2018 19:40

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چیئرمین ضلع کونسل کچھی و امیدوار این اے 260 اور پی بی 17 قومی و صوبائی اسمبلی میر سر دار خان رند نے کہا ہے پاکستان تحریک انصا ف 25 جولائی کو انتخابات میں کلین سوئپ کرے گی اور عوام کی طاقت سے اقتدار حاصل کرئے گی ہم ملک سے کرپشن ناخواندگی جہالت بے روزگاری دہشت گردی کا خاتمہ کر کے عام آدمی کو ریلیف دیں گے عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیں گے بلوچستان کے دیرینہ اور اہم مسائل کو حل کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کیے جایئں گے کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب یقینی بنایئں گے ان خیالات کا اظہار مچھ میں انتخابی کیمپ میں مقامی صحافیوں نے انہوں نے گفتگو کرتہ ہوئے کیا انہوں نے کہاضلع کچھی بولان مسائل کی آماہ جگاہ بن چکا ہے تعلیم صحت روزگار سمیت تمام تر سہولتوں سے محروم ہے ضلع کچھی میں سینکڑوں تعلیمی ادارے بند ہیں گھوسٹ اسکول اس کیسویں صدی میں بھی بولان میں موجود ہیں ہزاروں اساتذہ جعلی ہیں چار بڑے ہسپتال ہیں ان میں ڈاکٹرز کی بجائے صرف ایم ایس اور انچارچ تعنیات ہیں میں ہپستال مچھ کا بھی تین ماہ پہلے وزٹ کیا تھا لیکن یہاں بھی برا حال تھا ایکسرے مشین غیر فعال تھی میں نے نقد پیسے دے کر مشین کی مرمت کرائی لیکن اب اسے بھی چلانے کے لئے آپریٹر نہیں ہے مچھ شہر پر حکومت کا 45 سے 50 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں ڈرامہ بھی رچایا گیا لیکن مین کردار جو سابقہ ٹی ایم او و دیگر تھے وہ آج بھی آزاد ہیں یہ پیسے اگر مچھ میں خرچ ہوتے تو یہ بلوچستان کا پیرس ہوتا لیکن کرپشن کے ریکارڑ قائم کیے گئے مچھ کے شہریوں کو پانی کی نعمت سے بھی محروم رکھا گیا ہے میں نے آتے ہی نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای سے بات کی انہوں نے پی ایچ ای کا اے سی کو مچھ بھیجا ہم نے اے سی کے ساتھ مختلف گلیوں کے وزٹ بھی کیے پانی کا مسلہ مچھ کا مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا میں نے یونین کونسلوں میں ترقیاتی کام کرائے ہیں اور تمام یو نین کونسلز کو مساوی بجٹ تقسیم کیا ہے ضلع کونسل کا انتہائی کم بجٹ ہے چار کروڑ اسی لاکھ بجٹ ہے جبکہ ایم پی ایز کا 40 کروڑ ہے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی انتخابات سے نااہلی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے ہائی کورٹ میں کیس فائل کیا ہے ہمیں انصاف کی توقع ہے کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ضلع کچھی میں قبائلی تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ضلع کے حالات پر امن ہیں انہوں نے کہا اقتدار میں آکر ضلع کچھی کے تمام تر مسائل حل کریں گے اور اجتمائی اور انفرادی مسائل کے حل کے لئے اعلیٰ سطح پر اقدامات اور کوششیں کی جاہیں گی عوام نے ہمارے مخالفین کو بہت ازمایہ ہمیں بھی ازمائیں ہم ان کے اعتماد کو ٹھینس نہیں پہنچاہیں گے بلکہ بلا رنگ و نسل تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کریں گے میرے دروازے عوام کے لئے کھولے ہیں اس موقع پر سابق سٹی ناظم حاجی مولا بخش رخشانی سمیت دیگر قبائلی معتبرین اور معززین بھی موجود تھے۔