Live Updates

نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ

وطن واپس آکر دونوں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے

پیر 2 جولائی 2018 13:30

نواز شریف اور مریم کا ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک ہفتے میں وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وطن واپسی کا فیصلہ سینئر لیگی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا اور وطن واپس آکر دونوں مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے کیلئے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کی پہلے وطن واپسی کی تجویز بھی زیرغور ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے (آج)منگل کو نواز شریف کی ڈاکٹروں سے تفصیلی ملاقات ہوگی۔خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات