چنیوٹ ،ن لیگ کی ناقص کارکردگی سے ستائے ہوے لوگ ن لیگ امیدواروں پر برس پڑے

شہر بھر میں ن لیگ کے ایم این اے اور ایم پی اے کے خلاف بینر آویزاں کر دئیے، عوام کی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو حلقہ میں نہ آنے کی وارننگ

پیر 2 جولائی 2018 20:19

چنیوٹ ،ن لیگ کی ناقص کارکردگی سے ستائے ہوے لوگ ن لیگ امیدواروں پر برس ..
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جولائی2018ء) چنیوٹ کے حلقہ این اے 100 اور پی پی 94 ن لیگ کی ناقص کارکردگی سے ستائے ہوے لوگ ن لیگ امیدواروں پر برس پڑے، شہر بھر میں ن لیگ کے ایم این اے اور ایم پی اے کے خلاف بینر آویزاں، عوام کی مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو حلقہ میں نہ آنے کی وارننگ،بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ میں سابق ن لیگ کے عوامی نمائندوں کی ناقص کارکردگی سے دلبرداستہ حلقہ کی عوام ن لیگ کے نمائندوں کے خلاف برس پڑے، سابقہ ایم این اے قیصر احمد شیخ اور سابقہ ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی کے خلاف بینرز لگا دیئے جبکہ متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ ن لیگی امیدواروں کی گزشتہ 10 سالہ کارکردگی تشویشناک ہے، ووٹ لینے آئیں گے تو منہ کی کھانی پڑے گی، اندرون چنیوٹ کے شہریوں نے ووٹ دینے کا بائیکاٹ کر دیا، محلہ قصاباں ،محلہ تلکیراں، محلہ صرافہ بازار، محلہ کوٹلی، بھوکا چوک، محلہ گیرایاں والا اور محلہ پیپل ویڑا میں بینرز آویزاں کیے گئے، اہلیان حلقہ کہتے ہیں پچھلے دس سالوں میں کوئی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، ہم مفاد پرستوں اور لٹیروں کو ووٹ نہیں دینا چاہتے،