عا م انتخابات میں مسلم لیگ (ن )کی کامیابی یقینی ہے ،حاجی عبدالرئوف مغل

پیر 2 جولائی 2018 23:26

گوجرانوالہ۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے سٹی صدر و امیدوارپی پی 58حاجی عبدالرئوف مغل نے کہا ہے کہ عا م انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی یقینی ہے ، مخالفین کے پاس کارکردگی کے نام پر عوام کو بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے رتہ باجوہ میں عمائدین علاقہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ الیکشن میں عوام کی اکثریت مسلم لیگ ن کی حمایت کر رہی ہے ، اہل حلقہ کے ساتھ انتخابی مہم کے دوران ہونے والی ملاقاتیں انتہائی حوصلہ افزا ہیں جو اس بات کاثبوت ہے کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک برقرار ہے اورعوام آج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں ، مسلسل منفی پراپیگنڈے ، میڈیا ٹرائیل اور سازشوں نے پارٹی کو اور بھی مضبوط بنا دیاہے ، انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف مرد بحران ہیں وہ جلد واپس آکر انتخابی مہم چلائیں گے ، شریف برادران کے درمیان انتشار دیکھنے کی خواہش رکھنے والوںکو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔