پنجاب یونیورسٹی کا بجٹ خسارہ دو ارب روپے تک پہنچنے پر نئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

منگل 3 جولائی 2018 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) پنجاب یونیورسٹی کا بجٹ خسارہ دو ارب روپے تک پہنچنے پر نئے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر کی ہدایت پر خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بہیوریل سائنسز ڈاکٹر زکریا ذاکر، پرنسپل کالج آف ارتھ اینڈ اینوائرنمنٹل سائنسز ڈاکٹر ساجد رشید اور ممبر سنڈیکیٹ پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرمحبوب حسین کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے پنجاب یونیورسٹی میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور ہر سال تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کے باعث بجٹ خسارے میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ یونیورسٹی کے نئے ذرائع آمدن نہیں بڑھ رہے۔

پنجاب یونیورسٹی نے اپنے نئے بجٹ میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان، حکومت پنجاب سے گرانٹس ملنے کی توقع ظاہر کی ہے۔ تاہم وائس چانسلر کی ہدایات پر قائم ہونے والی کمیٹی بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے تجاویز مرتب کرے گی جسے بعد میں سنڈیکیٹ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔