Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز کے پاکستان واپس آنے سے متعلق بڑی خبر آ گئی

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سننے کے لیے صرف نواز شریف پاکستان آئیں گے،مریم نواز لندن میں ہی والدہ کے پاس رہیں گی،ہو سکتا ہے نواز شریف سزا کا فیصلہ سنانے کے بعد وطن واپس آئیں ایسی صورت میں انہیں ائیرپورٹ سے گرفتار کیا جائے گا،معروف صحافی نصرت جاوید کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 4 جولائی 2018 12:02

نواز شریف اور مریم نواز کے پاکستان واپس آنے سے متعلق بڑی خبر آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04جولائی 2018ء) معروف صحافی نصرت جاوید کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سننے کے لیے صرف سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان آئیں گے،مریم نواز لندن میں ہی والدہ کے پاس رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ مریم نواز اور نواز شریف لندن بیٹھے رہیں۔

نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ جب تک یہ خبر نہیں آئی تھی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ ہو گیا ہے۔تب تک یہ فصلہ کیا گیا تھا کہ صرف مریم نوازہی اس ہفتے پاکستان جائیں گی۔لیکن جب خبر آئی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جایا گا۔تو پھر نواز شریف اور مریم نواز کے پاکستان جانے سے متعلق دوبارہ مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ صرف مریم نواز کا پاکستان جانا اچھا تاثر نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

کہ نواز شریف جو کہ شریف خاندان کے سربراہ ہیں انہوں نے اپنی بیٹی کو پاکستان بھیج دیا ہے۔لیکن اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کے پاس لندن میں ہی مقیم رہیں گی،اور نواز شریف پاکستان آئیں گے۔دوسری صورت یہ ہے کہ شاید نواز شریف اور مریم نواز پاکستان نہ آئیں اور ان کی عدم موجودگی میں سزا کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

اور پھر جب سزا ہونے کے بعد نواز شریف پاکستان آئیں گے تو ان کو لاہور ائیرپورٹ یا اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار کیا جائے گا۔ی۔یاد رہے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6جولائی کو سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹکے پاناماکیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات