چیف جسٹس نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے بڑا عطیہ دینے کا اعلان کردیا

ڈیموں کی تعمیر کیلیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے 10 لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 4 جولائی 2018 19:05

چیف جسٹس نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے بڑا عطیہ دینے کا اعلان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جولائی 2018ء) چیف جسٹس نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے بڑا عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔ ڈیموں کی تعمیر کیلیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے 10 لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس کیسماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو اب سنا دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے مختصر فیصلہ سنایا ۔ بنچ میں جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے بھاشا اور مہمنڈ ڈیم کی ترجیحی اور فوری تعمیر کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ زندگی بنیادی حق ہے اور پانی کےبغیر زندگی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں عملدرآمد کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام پر عوامی عطیات حاصل کرنے کیلئے اکانٹ کھولنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔اس حوالے سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اپنے آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے عطیات دیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پانی کے سنگین خطرے سے دوچار نہ ہوں ۔اس حوالے سے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے چیف جسٹس نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے بڑا عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔ ڈیموں کی تعمیر کیلیے چیف جسٹس ثاقب نثار نے 10 لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔اس عطیے کو ڈیم کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔