نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ز مبابوے خلاف ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

بدھ 4 جولائی 2018 20:02

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ز مبابوے خلاف ٹی ٹونٹی میچ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ز مبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے میدان میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے کامیابی اپنے نام کی ہے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم نے عزم، جذبے اور محنت سے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کوشکست سے دو چار کیا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبان ٹیم کے خلاف فتح ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوںنے کھیل کے ہر شعبہ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا۔امیدہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سہ ملکی ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں بھی فتح حاصل کرے گی۔