بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ،محمد زاہد حبیب قادری

جمعرات 5 جولائی 2018 01:10

گوجرانوالہ۔4 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) سنی تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ،سرکس کا شیر بیوی کی بیماری کا بہانہ بنا کر لندن میں چھپا ہوا ہے ،نوازشریف ہمت کریں وطن واپس لوٹ کر عدالتوں کا سامنا کریں ،نوازشریف جب خود اپوزیشن میں ہوں تو عدالتوں کے فیصلے اچھے مگراپنے خلاف آنے والے فیصلوں پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ۔

نواز شریف بزدلوں کی طرح ملک سے بھاگنے کی بجائے سیاسی لیڈروں کی طرح وطن واپس آکر اپنے سیاسی گناہوں کا سامنا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز این ای 82پی پی55,56,57حلقوں کے ذمہ دران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر سنی تحریک کے ڈویژنل صدر ھافظ محمد طاہر رضا قادری ،ضلعی صدر ڈاکٹر حبیب الرحمن ،پی پی 55کے امیدوار قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ، پی پی 52کے امیدوار محمد جاوید بٹ ،محمد فائق قادری،حافظ محمد امجد صادق ،حافظ محمد نوید کمبوہ ،حافظ محمد عمر فاروق و دیگر نے کہاکہ پہلی بارش میں ہی مسلم لیگ ن کا لاہور میں بنا ''پیرس'' پانی میں بہہ گیا باقی دنوں میں کیا ہو گا ،قوم بے موسمی امیدوارں اور سیاسی فصلی بٹیروں کے جھوٹے وعدوں کے جال میں نہیں پھنسیں گی ۔

مذہبی جماعتوں نے اسلام مخالف جماعتوں کے خلاف اتحاد نہیں کیا تو سیکولر ازم کے حمایتی ایک بار پھر ملک پر قابض ہو جائیں گے۔دینی جماعتوں کو سیکولر جماعتوں کے خلاف متحد ہونا ہو گا ۔بغیر اجازت سنی تحریک کا نام استعمال کرنے والے سیاسی جماعتوں کے امیدواران کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے