ن) لیگ جنوبی وزیرستان عہدیداروں کا پارٹی قائدین سے این ای49سے پارٹی کے نامزدامیدوارکے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 5 جولائی 2018 20:04

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ نون جنوبی وزیرستان عہدیداروںنے پارٹی قائدین سے این ای49سے پارٹی کے نامزدامیدوارکے خلاف فوری نوٹس لیںاورپاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبرداری پرانہیں شوکازنوٹس بھیجنے کامطالبہ کیاگزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی وزیرستان کے ترجمان نقیب اللہ محسوداوردیگرعہدیداروں کاکہناتھاکہ جنوبی وزیرستان میں پارٹی صدرغازی خان کی قیادت سے مطمئن ہے اوران پرمکمل اعتمادکااظہارکرتے ہیں لیکن پارٹی قائدین نے این اے 49پرجنوبی وزیرستان سے پارٹی کاٹکٹ دلاورخان کوجاری کردیاان کاکہناتھاکہ لیکن افسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ دلاورخان نے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوراردوست محمدخان کے حق میں الیکشن سے دستبردارہوکران کی حمایت کااعلان کیاجس سے تمام کارکنان میں غم وغصہ پایاجاتاہے ان کاکہناتھاکہ میاں محمدنوازشریف،صوبائی صدرانجینئرامیرمقام اوردیگرمرکزی قائدین سے مطالبہ کیاکہ دلاورخان کے فیصلہ کاسخت نوٹس لیکران کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے اورانہیں فوری طورپرشوکازنوٹس جاری کیا