مسلم لیگ ن کو این اے 189 سے ایک اور بڑا جھٹکا

مسلم لیگ ن کے نااہل رہنما نے عدالت سے اہل ہوتے ہی جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 جولائی 2018 20:19

مسلم لیگ ن کو این اے 189 سے ایک اور بڑا جھٹکا
ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05جولائی 2018ء) مسلم لیگ ن کو این اے 189 سے ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ مسلم لیگ ن کے نااہل رہنما نے عدالت سے اہل ہوتے ہی جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔تاہم موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کو سخت مزاحمت کا سمان کرنا پڑرہا ہے۔مجموعی طور پر مسلم لیگ ن اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔

ایک جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کرپشن کیسسز میں پھنسی ہوئی ہے اور دوسری جانب مسلم لیگ ن کے بڑے بڑے ناموں نے اپنی پارٹیوں کی پے در پے غلطیوں کے بعد مسلم لیگ ن سے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں ،ایسے مشکل حالات میں مسلم لیگ ن کو الیکشن کا مرحلہ درپیش ہے۔اس حوالے سے ملک بھر کے علاوہ لاہور میں بھی مسلم لیگ ن بیک فٹ پر آچکی ہے۔

(جاری ہے)

اس حالات میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار اور دیگر پاغیوں نے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

سردار میر بادشاہ قیصرانی جن کی زوجہ این اے 189 سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں انہوں نے عدالت سے اہل قرار دئیے جانے کے بعد انہوں نے بھی جیپ میں سوار ہونے کا اعلان کر دیا ۔اب سردار میر بادشاہ قیصرانی بھی آزاد حیثیت سے جیپ کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔یاد رہے کہ سردار میر بادشاہ قیصرانی3سال سے جعلی ڈگری کیس میں نااہل تھے اور انہیں حال ہی میں پارلیمانی سیاست کے لیے اہل قرار دیا گیا تھا۔