ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کوئٹہ شہر سے نفرتوں کا مکمل خاتمہ کرکے دم لے گی،
ہماری تقسیم کے عمل میں مصروف عناصر مصنوعی نفرت آمیز وقتی اشتعال انگیزی کے ذریعے تعصبات پھیلانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے مگر ہم ہر طرح کی سازشوں کو ناکامی سے دوچار کرکے عوام کے درمیان قومی،قبائلی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنائیں گے، پارٹی کے نامزد امیدواروں کا انتخابی مہم سے خطاب
جمعرات 5 جولائی 2018 23:40
(جاری ہے)
مگر ہم ہر طرح کی سازشوں کو ناکامی سے دوچار کرکے عوام کے درمیان قومی،قبائلی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنائیں گے۔اس دوران پی بی 27محلہ حاجی احمد کے معززین حاجی سرور،عزیز اللہ،عبدالحسین،محمد ہادی،احمد علی،ابرار حسین،اہلیان فقیر محمد روڈ سے گل محمد،صوبیدار ،سید ہاشم،نوروز،سید حوالدار اور آغل و محلہ مغل کے رہائشیوں جبکہ پی بی 26اور این اے 264کیلئے پارٹی امیدواروں کی حمایت کیلئے کلی رئیسانی اور علی آباد کے رہائشیوں نے پارٹی امیدواروں کی حمایت کیلئے اجتماعات کا انعقاد کرکے مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ایچ ڈی پی نے ہمیشہ عوام کی حمایت اور تعاون پر بھروسہ کرکے اپنی سیاسی حکمت عملی وضع کی ہے اور عوام کی بنیادی ضروریات کے حصول اور اسکی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہمیشہ متحرک کردار ادا کرتی رہی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے بنیادی ضروریات پانی،تعلیم اور صحت کی فراہمی کو ہر طرح سے ممکن بنائیں۔اس وقت کوئٹہ کے شہریوں کو بدترین پانی کی کامی کا مسئلہ درپیش ہے۔کئی دہائیوں قبل بنائے گئے ٹیوب ویل یا توخشک ہوئے ہیں یا وہاں پانی کی سطح انتہائی حد تک نیچے گر گئی ہے ہماری اولین ترجیح پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے اس کیلئے ہم ہمیشہ سے جدوجہد کر رہے ہیں اور عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اور موثر پلاننگ پارٹی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کا کردار معاشرے کی ترقی کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔مگر ہمارے نوجوان اپنے بنیادی ضروریات سے محرومی کا شکار رہ کر بے مقصدیت کی طرف جارہے ہیں۔ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ نوجوان نسل کو بامعنی اور بامقصد زندگی کی طرف لے جانے کیلئے انہیں مثبت پروگرام دیں انہیں قومی و اجتماعی معاملات میں حصہ دار بناکر معاشرے اور قوم کیلئے ایک بہترین قوت کی تشکیل کریں۔ہمارے نوجوان زندگی کے تمام شعبوں میں صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ہم کھیل،تعلیم اور دیگر شعبوں میں نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔اس وقت ضروری ہے کہ نوجوان نسل بھی عملی طور پر میدان میں اترے اور انتخابی عمل کا حصہ بن کر حقیقی قیادت کے انتخاب میں کردار ادا کرین۔مقررین نے کہاکہ بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی انسانی حقوق کا حصہ ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ خواتین کو معاشرے میں برابری کا مقام دیکر انہیں قومی و اجتماعی معاملات میں اس طرح حصہ دار بنائیں کہ وہ فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ بنیںمزید قومی خبریں
-
پی ایس ایل الیون کی رنگانگ اختتامی تقریب ، آتش بازی ،گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس
-
گورنرکے پی کی پی ٹی آئی کو سی سی آئی میں مذاکرات کی دعوت، صوبائی حقوق پر مکالمے پر زور
-
حیدرآباد، سلینڈر شاپ دھماکوں سے گونج اٹھی، خوفناک آگ نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا
-
راولپنڈی،خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغوا کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار، بچی بازیاب
-
پیداوار بڑھانے کیلئے ڈیری مصنوعات پر ٹیکس کم کیا جا ئے،جی ایس ٹی میں نرمی سے ڈیری شعبہ مستحکم ہو سکتا ہے،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا، ڈپٹی ہائی کمشنر بنگلا دیش
-
بھارتی آبی جارحیت: دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی ریکارڈ
-
ایران قومی مفاد اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا، بطور ثالث پاکستان کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،ایرانی سفیر
-
بیلا روس کی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے شادی کرلی
-
پنجاب حکومت آزادیِ صحافت کے بنیادی اصولوں پر مکمل یقین رکھتی ہے‘عظمی بخاری
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
کراچی میں پانی کا بدترین بحران، پانی کی فراہمی مزید 3دن متاثر رہنے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.