Live Updates

ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر ہوگا یا نہیں ،معروف صحافی نے اہم خبر دے دی

جو حلقے نوازشریف کو جیل بھیجنے کے ایجنڈے ہیں وہ ٹائم آگے پیچھے نہیں کرسکتے،عارف نظامی کا تجزیہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 جولائی 2018 22:37

ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر ہوگا یا نہیں ،معروف صحافی نے اہم خبر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06جولائی 2018ء) ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر ہوگا یا نہیں ،معروف صحافی نے اہم خبر دے دی۔سینئیر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہا جو حلقے نوازشریف کو جیل بھیجنے کے ایجنڈے ہیں وہ ٹائم آگے پیچھے نہیں کرسکتے،اگر نوازشریف وطن واپس نہ آئے تو انکی سیاست ختم ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے3جولائی کو نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

فیصلہ مریم نواز کے حتمی دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا گیا تھا۔ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی بروز جمعہ کویعنی کل سنایا جائے گا۔ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل دس ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعطم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں 70سے زائد پیشیاں بگھت چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسین نواز اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دے دیا جا چکا ہے۔

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی کل 107 سماعتیں ہوئیں۔نواز شریف اور مریم نواز 78سماعتوں میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔جب کہ واجد ضیاء پر لگ بھگ دو ہفتے تک وکلاء صفائی نے جرح کی۔ایون فیلڈ ریفرنس میں 18گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔لندن سے 2 گواہوں کےبیانات ویڈیولنک پررکارڈ کیے گئے۔تازہ ترین معلومات کے مطابق کل ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جانا ہے۔

اس حوالے سے نواز شریف نے فیصلہ موخر کرنے کی درخواست بھی احتساب عدالت میں جمع کروا رکھی ہے۔اس درخواست پر بھی کل ہی سماعت کی جائے گی ،تاہم اس حوالے سے اکثر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی درخواست مسترد ہو جائے گی اور فیصلہ کل ہی سنایا جائے گا۔۔سینئیر صحافی اور تجزیہ کار عارف نظامی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کی درخواست اس لئیے بھی مضبوط نہیں ہے کہ اس میں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی حالت کی بہتری پر پاکستان آنے کا کہا ہے مگر کوئی ٹائم فریم نہیں دیا اور میرا نہیں خیال کہ عدالت اس بات پر فیصلے کو موخر کرے گی۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نواز شریف اور انکی صاحبزادی کے لیے زیادہ دیر ملک سے باہر رہنا ممکن ہوگا۔اگرنوازشریف وطن واپس نہ آئے تو انکی سیاست ختم ہوجائے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات