اسلام آباد، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نیمظہرالحق کاکاخیل سمیت ایف آئی اے کے 10 افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

ممبئی حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کی تبدیلی سے تفتیش متاثر ہونے کا خدشہ تھا،زرائع

جمعرات 5 جولائی 2018 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے کے 10 افسران کے بلوچستان تبادلے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا،زرائع کے مطابق ان افسران میں ممبی حملہ کیس کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ مظہرالحق کاکاخیلبھی شامل تھا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے مظہرالحق کاکاخیل کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر تھا جو واپس لے لیا،مظہرالحق کاکاخیل کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئیں تھیں،اس سے قبل کیس کے پراسکیوٹر کی تبدیلی پر بھارت کی جانب سے واویلا کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

ممبئی حملہ کیس میں بھارت کے 27 گواہوں سے پوچھ گچھ کا عمل ابھی باقی ہے، ذرائع کے مطابق ممبئی حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کی تبدیلی سے تفتیش متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تمام افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا،تمام افسران اپنی موجودہ تعیناتی پر خدمات سرانجام دیں گے۔ 7-18/--431