Live Updates

عمران نیازی کے پاس میثاق جمہوریت کو سمجھنے کا شعور ہی نہیں ، وہ اس وقت ڈکٹیٹر مشرف کے ایک رتن تھے

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کاعمر ان خان کے کوہاٹ میں تقریر پر ردعمل کا اظہار

ہفتہ 7 جولائی 2018 21:40

عمران نیازی کے پاس میثاق جمہوریت کو سمجھنے کا شعور ہی نہیں ، وہ اس وقت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے پاس میثاق جمہوریت کو سمجھنے کا شعور ہی نہیں کیونکہ میثاق جمہوریت کے وقت عمران ڈکٹیٹر مشرف کے ایک رتن تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے کوہاٹ میں تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید نیر بخاری نے کہا کہ حمید گل نے عمران نیازی کو انتشار پھیلانے کی تربیت دی۔

عمران پیسے کی لالچ میں کچھ بھی کر سکتا ہے۔ جنرل مشرف کے غیرآئینی ریفرنڈم میں عمران نیازی ان کے چیف پولنگ ایجنٹ تھے۔ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عمران نیازی گولڈ سمتھ کی دولت سے پاکستان کے غیور عوام کے ووٹ خرید نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام جعلی خان کو پاکستان کو گولڈ سمتھ کے پاس گروی رکھنے نہیں دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات