Live Updates

نیب نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل کرسکتی ہے،قانونی ماہرین نے نواز شریف کو بری خبر سنا دی

ایون فیلڈ ریفرنس میں کم سزا سنائی گئی، ان کے مطابق نیب کو اپیل میں جانا چاہیے، کیونکہ قید کی سزا 14 سال بنتی ہے، جرمانہ بھی کم ہے،سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اظہر صدیق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 7 جولائی 2018 23:24

نیب نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل کرسکتی ہے،قانونی ماہرین نے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07جولائی 2018ء) :نیب نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل کرسکتی ہے،قانونی ماہرین نے نواز شریف کو بری خبر سنا دی۔سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اظہر صدیق کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں کم سزا سنائی گئی، ان کے مطابق نیب کو اپیل میں جانا چاہیے، کیونکہ قید کی سزا 14 سال بنتی ہے، جرمانہ بھی کم ہے،۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے کل ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جرمانے کے علاوہ قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔اس حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق نواز شریف کو 10 سال جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت ہوئی تھی۔تاہم فیصلے کی تفصیلات سامنے کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو 1,1 سال کی اضافی قید سنائی گئی ہے جس کے بعد نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید کی سزا ہوئی ہے جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال ا ہےقید کی سزا سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو باحق سرکار ضبط کرلیا جائے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت کی طرف سے سزا پر کچھ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا کم سنائی گئی نیب سزا بڑھانے کے لیے اپیل کرسکتا ہے جب کہ بعض نے اسے سیاست دانوں کے ایک خاص گروہ کو ٹارگٹ کرنے سے تشبیہ دی ہے۔۔چیئرمین جوڈیشل ایکٹوزم پینل و سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اظہر صدیق کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں کم سزا سنائی گئی، ان کے مطابق نیب کو اپیل میں جانا چاہیے، کیونکہ قید کی سزا 14 سال بنتی ہے، جرمانہ بھی کم ہے کیونکہ جتنی پراپرٹی ہے، اتنا تو جرمانہ ہونا چاہیے تھا۔

فیصلہ آنے سے پہلے ہی قائم ہونے والے تاثر اور میاں نواز شریف کی طرف سے فیصلہ میں تاخیر کی دی جانے والے درخواست کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بالکل غلط تھا کہ میاں نواز شریف کو سزا ہونی ہی ہے۔معروف قانون دان حامد خان کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں یہ ایک اچھا فیصلہ ہے، جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اب وطن عزیز میں حقیقی احتساب کا عمل شروع ہو گیا، یعنی احتساب کا عمل اوپر سے شروع ہوا ہے، جو خوش آئند بات ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات