تنزانیہ، پیٹ سے جڑے بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن سعودی عرب میں کیا جائے گا

پیر 9 جولائی 2018 11:35

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) تنزانیہ میں سعودی سفارتخانہ نے مقامی جڑواں بچوں کو علیحدہ کرنے کی منظوری دے دی۔ سعودی اخبات کے مطابق تنزانیہ میں سعودی سفارتخانہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی بچوں کا علاج مملکت میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایوان شاہی نے اس کی منظوری دے دی ہے۔ سفارتخانہ نے تنزانیہ کی حکومت کے ساتھ بات چیت کرکے جوڑواں بچوں کی سعودی عرب منتقلی کے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ مزکورہ بچوں کے والدین بھی شاہی خرچہ پر ان کے ہمراہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :