فضائی آلودگی بھی ذیابیطس کی وجہ بن سکتی ہے، تحقیق
فضائی آلودگی سے ہر سال 32 لاکھ افراد ذیابیطس میں مبتلا ہورہے ہیں، غریب ممالک اس سے زیادہ لوگ متاثر ہورہے ہیں جن میں بھارت اور انڈونیشیا جیسے ممالک شامل ہیں۔ ما ہر ین
پیر 9 جولائی 2018 16:57
(جاری ہے)
اس میں امریکی فوجیوں کا ساڑھے آٹھ سال تک مطالعہ کیا گیا ہے جو ذیابیطس کے شکار نہ تھے۔
اس مطالعے میں کئی ماڈلوں پر تحقیق کی گئی ہے جن میں فضا میں سوڈیم کی موجودگی اور نچلے اعضا میں فریکچر کو بھی نوٹ کیا گیا ہے۔ اس بنا پرماہرین نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی سے ہر سال 32 لاکھ افراد ذیابیطس میں مبتلا ہورہے ہیں۔ تحقیق کے سینئر محقق زائد ال علی نے کہا، ’ہماری تحقیق بتاتی ہے کہ پوری دنیا میں فضائی آلودگی اور ذیابیطس کے درمیان گہرا تعلق تھا۔ یہاں تک کہ ڈبلیو ایچ او اور امریکی محکمہ ماحولیات کے تعین کردہ آلودگی کے کم معیار پر بھی ذیابیطس لاحق ہوسکتی ہے۔اب تک ماہرین ذیابیطس اور آلودگی کے درمیان تعلق کو سمجھ نہیں سکے ہیں۔ تاہم آلودگی کے اجزا سانس کے ذریعے جسم کے اعضا اور ٹشوز تک میں جذب ہوجاتے ہیں۔ اس طرح سے جسم میں انسولین کی حساسیت متاثر ہوتی ہے جس سے لوگ شوگر کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ غریب ممالک اس سے زیادہ لوگ متاثر ہورہے ہیں جن میں بھارت اور انڈونیشیا جیسے ممالک شامل ہیں جبکہ کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں یہ شرح بہت کم ہے کیونکہ وہاں فضائی آلودگی قدرے کم ہے۔ دوسری جانب آلودگی کی کم ترین سطح بھی انسانوں میں ذیابیطس پیدا کرسکتی ہے۔پوری دنیا میں ہوا کے معیار کا ایک ڈیٹا بیس بنایا گیا ہے اور 2018 کا قدرے اضافی ڈیٹا بیس ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کے 80 فیصد شہروں میں ہوا کا معیار بہت برا ہے جو کسی بھی طرح ڈبلیو ایچ او کے معیارات کے تحت نہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرین کا روس پرمیزائل حملہ ، 13 افراد ہلاک ، 31 زخمی
-
بلا اجازت حج نہیں، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہوگا ،ڈپٹی گورنرمکہ
-
روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے اپنا وزیردفاع برطرف کردیا
-
بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کی جانب سے جیتنے والے خوش نصیب پاکستانی کے لیے 50 گرام سونے کا سکہ
-
پاک ڈونرز کے زیر اہتمام "تھیلیسیمیا کے مریضوں" کے لیے کویت میں 24ویں کامیاب خون کے عطیہ مہم کا انعقاد
-
بھارت اور ایران کے درمیان چابہاربندرگاہ کے معاہدے کے بعد پابندیوں کی امریکی دھمکی
-
بلا اجازت حج نہیں، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہوگا ،ڈپٹی گورنرمکہ
-
جاپانی افواج میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھنے لگے
-
ساڑھے تین لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں ،اقوام متحدہ
-
بھارت: خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کرنے کے الزام پر تین سکھ کارکن گرفتار
-
بھارت میں 200 پروازوں پر سوار ہو کر ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار
-
سعودی عرب ، قوانین کی خلاف ورزی، 70 ریکروٹمنٹ دفاترکے لائسنس معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.