پی ایس پی نامزد امیدوار ان کی کراچی کے مختلف علاقوں بازاروں، دکانداروں، مارکیٹوںکا دورہ دورہ اور ہنڈ بل تقسیم

پیر 9 جولائی 2018 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی تحت انتخابی سر گرمیاں زور شور کے ساتھ جاری ہے اور اس سلسلے میں این اے 242کے حسن صابر اور پی ایس 100شہزاد رضا نے او کاھے میمن کمونٹی کے ذمہ داران سے ملاقات کی انہیں پی ایس پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی جبکہ پی ایس_120 کے نامزد امیدوار نصیر الدین اور قصبہ علیگڑھ ٹاون کے نائب صدر خالد شیخ نے قصبہ علیگڑھ ٹاون یوسی 13 میں عوام سے ملاقاتیں کی اور ڈولفن پہ مہر لگانے کی اپیل کی ہے اسی طرح نامزد امیدوار پی ایس89 عظیم میمن نے جعفار طیارہ اور مسلم آبادکے لوگو اور مرکزی امام بارگاہ کی مرکزی کمیٹی سے ملاقات کی انہیں پی ایس پی کا منشور کے نکات سے آگاہ کیا اور امیدواروں کی حمایت کی اپیل کی جبکہ پی ایس 106 سے نامزد امیدوار قمر اختر نقوی کا عوامی رابطہ مہم کے تحت مین پی ائیُ بی کالونی بازار کا دورہ، دکانداروں ملاقاتیں کی اور25 جولائی کو پاک سر زمین پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی استداعا کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح نامزد امیدوار این اے 239 کے ندیم رازی اور پی ایس 93 کے نامزد امیدوار اشفاق احمد منگی بھائی نے ملیر ٹاؤن کی یوسی 5 عوام ملاقاتیں کی اور ہینڈ ویل تقسیم کیے جبکہ این اے 256 کے نامزدامیدوار عادل صدیقی اورپی ایس 130 امیدوار خرم فیاز نے یوسی 19 بلاک s بلال آباد کالونی میں عوام سے ملاقاتیںاسی طرح پی ایس 92نامزد امیدوار عبد الجلیل الباسط نے شمسی سوسائٹی کے صدر اشرف و دیگر عہد یدران سے ملاقات کی پی ایس پی کا ںانتخابی منشور سے آگاہ جبکہ این ای251 سے نامزد امیدوار نہال ملک اور پی ایس 117 سے نامزد امیدوار محمد عادل خان توری بنگش میں پختون برادری کو مصطفی کمال کا پیغامپہنچایا اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی مرکزی علماء کمیٹی کے رکن مفتی ناصر ترابی اور مولانا راشد اقبال بھی موجود ہیںاسی طرح این اے 248یوسف شہوانی اور پی ایس 112امتیازاکبر نے خواستی گوٹھ میں عوام سے ملاقاتیں کی جبکہاین اے 249 نامزد امیدوار ڈاکٹر فوزیہ حمید اورپی ایس 116 نامزد امیدوارمحمد شاہنواز قریشی نے بلدیہ ٹاؤن UC37-A میں خواتین اور دیگر علاقہ مکینوں سے ملاقاتیں کی اسی طرح پاک سرزمین پارٹی کے حلقہ این اے 243 سے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد مزمل قریشی بھائی اور پی ایس 101 سے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی محمد سلمان بھائی نے گلشن اقبال یوسی 26 قائد اعظم کالونی میں کارنر میٹنگ اور ڈولفن کی فتح کو کراچی اور عوام کی فتح قراردیا۔