رحیم یار خان ،لیگی امیدوار شیخ فیاض الدین کے خلاف ووٹرز کا احتجاج

مردہ باد کے نعرے، ووٹر ز کا ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہونے کا مشورہ

پیر 9 جولائی 2018 22:41

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 176 کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شیخ فیاض الدین کو ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہیکہ انہیں کبھی اس بات کی فکر نہ تھی کہ پانچ سال بعد عوامی عدالت میں جانا پڑے گا اور گزشتہ دور حکومت میں حلقے میں کوئی کام نہیں کروایا۔ مظاہرین نے مسلم لیگ(ن) مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 176 کے علاقے کوچہ شفیع محمد کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار شیخ فیاض الدین کو پچھلے پانچ سال میں علاقے میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہ کروانے پر ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے احتجاجی مظاہرین نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برس میں حکومت کے مزے لوٹنے والے شیخ فیاض الدین کو یہ خیال نہیں تھا کہ انہوں نے عوامی عدالت میں بھی جانا ہے اس لئے کوئی کام نہ کروانے اور عوام سے رابطہ نہ رکھنے پر ہم ان کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ مظاہرین نے شیخ فیاض الدین اور مسلم لیگ مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ ۔( جاوید)