Live Updates

کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن

بدھ 20 اگست 2025 22:04

کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں بارش کے باعث ہونے والے نقصانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ اس کے تمام ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں کروڑوں اربوں روپے نالوں کی صفائی کے لیے مختص کیے جاتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی پر 40 سال سے شہر کو لوٹنے اور جعلی میئر لانے کا الزام بھی عائد کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے پیش نظر حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات