
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘بارے اعلی سطحی اجلاس
جیلوں میں تیار کردہ مصنوعات کی مقدار اور قیدیوں کو ملنے والے معاوضے کا جائزہ لیا گیا
بدھ 20 اگست 2025 21:28

(جاری ہے)
پنجاب کی جیلوں میں کارپٹ، ٹف ٹائل، فرنیچر، ایل ای ڈی بلب، جوتے، دستانے، فٹ بال، کپڑے، صابن، فینائل، واشنگ پاڈر اور ٹرنک وغیرہ تیار کیے جارہے ہیں۔
قیدیوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے پنجاب کی تمام جیلوں میں حجام، درزی، باورچی، موٹرسائیکل مکینک، الیکٹریشن، ہینڈی کرافٹس کی تیاری بارے تربیت دی جا رہی ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اسیران کی تربیت کو فروغ دینے کیلئے ہر جیل میں تیار کردہ مصنوعات کی مقدار اور قیدی کو ملنے والے معاوضے کو ہر سپرنٹنڈنٹ جیل کی کارکردگی میں شمار کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ’’ہنرمند اسیر پروگرام ‘‘کے تحت جیل انڈسٹری میں کام کرنے والے قیدیوں کو باعزت روزگار اور معاوضہ مل رہا ہے۔ اس طرح جیل اصلاحات کے تحت تربیت پانے والے ہنر مند قیدی اپنے اہل خانہ کی کفالت کے قابل ہو گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کی لگن اور کوششوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تکنیکی تربیت مکمل کرنے والے کامیاب اسیران کو ٹیوٹا اور پی وی ٹی سی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں اور رہائی کے وقت انھیں مفت ٹول کٹس بھی فراہم کی جائیں تاکہ انہیں باعزت رزق حاصل کرنے میں سہولت ہو۔ جیلوں میں تکنیکی تربیت کے معیار پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہر جیل میں قیدیوں کو تربیت دینے کیلئے ماہر استاد موجود ہیں جبکہ جیل انڈسٹری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی بنائی گئی مصنوعات کی تشہیر کیساتھ ساتھ انھیں مارکیٹ میں فروخت بھی کیا جا رہا ہے۔ قیدیوں کی بنائی ہوئی مصنوعات خریدنے کیلئے شہری پنجاب جیل خانہ جات کی ویب سائٹ www.prisonstore.com.pkپر آن لائن آرڈر دے سکتے ہیں۔ آن لائن خریداری کے عمل کے علاوہ تمام جیلوں کے باہر بھی مصنوعات کی نمائش اور فروخت کیلئے ڈسپلے سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ نجی شعبے کو جیل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے اجلاس کے دوران نجی شعبے کے سرمایہ کاروں سے مسائل جانے اور جیل انڈسٹری کی بہتری کیلئے سفارشات بھی طلب کیں۔ بعد ازاں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کیمپ جیل لاہور کا دورہ کیا اور ہنرمند اسیر پروگرام کے تحت نئے تیار کردہ سلائی تربیتی سینٹر کا افتتاح کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے سکل ڈویلپمنٹ سینٹر، حجام سینٹر، موٹر مکینک تربیتی مرکز، لائبریری اور جیل ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا، سپرنٹنڈنٹ جیل ظہیر ورک و دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔مزید قومی خبریں
-
بلاول بھٹو نے پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیا
-
جعلی سی سی ڈی اہلکار پکڑا گیا
-
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘بارے اعلی سطحی اجلاس
-
لاہور: گلی میں بیٹھی خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
-
پاکستان میں بریسٹ فیڈنگ کی شرح صرف 48 فیصد، آگہی بہت ضروری ہے: ماہرین صح
-
وزیراعلی سندھ کا میئر کراچی کے ہمراہ رات گئے شہر کا دورہ، صوتحال کا جائزہ لیا
-
فاروق ستار کا میئر کراچی مرتضی وہاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
کراچی میں بارش سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی تھی، شرجیل میمن
-
لیسکو کا اربوں روپے مالیت کے اے ایم آئی میٹر خریدنے کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت کی گندم خریداری کے قرض میں غیر معمولی اضافہ
-
خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب مزید 45زندگیاں بہا لے گیا، تعداد بڑھ کر 365 تک پہنچ گئی ، پی ڈی ایم اے
-
کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑا امدادی قافلہ روانہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.