
پاکستان کی بقا مزید صوبوں اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے،خرم نواز گنڈاپور
وقت آ گیا نام نہاد جمہوری نظام کی اس متعفن لاش کو بلا جنازہ دفن کر دیا جائے، گفتگو
بدھ 20 اگست 2025 22:37

(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق،جنرل سیکرٹری ملک توقیر اعوان، صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان،جنرل سیکرٹری ندیم راجہ سے ٹیلی فونک گفتگو کر رھے تھے،انہوں نے کہاکہ کوئی وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم غیر آباد اور بیابان علاقوں میں سینکڑوں ایکٹر اراضی رہائش کیلئے خرید کر پھر اسے قومی پیسے سے جنت نظیر بنا لیتا ہے جبکہ باقی ماندہ ملک زمانہ غار کی تصویر بنا رہتا ہے،اسے ریاست یا جمہوریت نہیں کہتے۔
انہوں نے کہاکہ نئے صوبے بنا کر این ایف سی ایوارڈ کے تحت انہیں براہ راست مالیاتی شیئر ٹرانسفر کرنے سے ترقی کا رکا ہوا سفر مساوی طور پر شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام 78سال سے اس نظام کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں مگر ان کے حصے میں فاقوں، ناکوں اور ڈاکوں کے سوا کچھ نہیں آیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے 15سال قبل نئے صوبے بنانے کا ایک قابل عمل ورکنگ پیپر قوم کے سامنے رکھا تھا جو آج ماضی کی نسبت زیادہ قابل عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ اس نظام کے سیاہ و سفید کے مالک غریب عوام کی حالت پر ترس کھاتے ہوئے اس لوٹ کھسوٹ کے نظام کو ختم کر کے ایک نیا نظام دیں جس میں پاکستان کا ہر شہری باعزت اور محفوظ ہو اور ہر شہری کے بچے معیاری تعلیم حاصل کر سکیں اور صلاحیت کے مطابق برسر روزگار آ سکیں۔ایک ایسا نظام جس میں پائی پائی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ ہو۔انہوں نے کہاکہ قومیں اپنی غلطیوں سے خود ہی سیکھتی ہیں باہر سے کوئی نہیں آتا،ہمارے تمام ذمہ داروں کو اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے روشن مستقبل کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنے میں لیت و لعل سے کام نہیں لینا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں، اب بس ہونا چاہیے، بیرسٹر گوہر
-
دنیا کے 80 فیصد ممالک فلسطینیوں کی آزاد و خود مختارریاست کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، حافط طاہر اشرفی
-
پاکستان کی بقا مزید صوبوں اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے،خرم نواز گنڈاپور
-
کراچی منی پاکستان ہے اور یہاں کرپشن کا نظام مسلط ہے، حافظ نعیم الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ٹوکیو کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے شاہکار ٹریفک کنٹرول مرکز کا دورہ
-
اسپیکرقومی اسمبلی کا دہشتگردی سے ہونے والے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش
-
پینے کے صاف پانی کی دستیابی صرف ایک ترقیاتی ہدف نہیں بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
بلاول بھٹو نے پی پی پی سندھ کی صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان کردیا
-
جعلی سی سی ڈی اہلکار پکڑا گیا
-
سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیر صدارت ’’ہنرمند اسیر پروگرام‘‘بارے اعلی سطحی اجلاس
-
لاہور: گلی میں بیٹھی خاتون کیساتھ نازیبا حرکات کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.