الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی حلف نامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ،11 جولائی کو سنایا جائیگا

پیر 9 جولائی 2018 22:56

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی حلف نامہ کیس کا فیصلہ محفوظ ،11 جولائی کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی امیدواروں سے حلف نامہ لینے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،11 جولائی کو سنایا جائیگا۔پیر کے روز الیکشن کمیشن میں حلف نامہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے اور بابر اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے جونئیر وکیل نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت دینے کی استدعا کی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ جب آپ ہمارا خیال نہیں کرتے تو ہم کیوں کریں الیکشن کمیشن نے مزید وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے امیدواروں سے ٹکٹ کے لیے حلف نامہ لینے پر 11 جولائی کو فیصلہ سنانے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ٹکٹ کے لیے حلف نامے لینے پر پی ٹی ا?ئی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما ملک منیر اور راؤ وقاص نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔