اوپن یونیورسٹی نی"آلودگی سے پاک سرسبز پاکستان" مہم کے تحت مختلف پھلوں کے 60پو دے لگادئیے

آلودگی وطن عزیز کا ایک بڑا مسئلہ ہے ،ْ اوپن یونیورسٹی اِس قومی مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

منگل 10 جولائی 2018 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے گذشتہ روز یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کی گرین ایریا میں"آلودگی سے پاک سرسبز پاکستان"مہم کے تحت 'لوکاٹ'کا پودا لگا دیا ،ْ باقی 59پودے یونیورسٹی کے طلبہ ،ْ فیکلٹی ممبرز اور صبح نو کی ڈائریکٹر مہوش اور نمائندوں نے لگادئیے۔

سرسبز پاکستان مہم کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ زرعی سائنسسز ،ْ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن )اے ایس ای(نے ایک غیر سرکاری تنظیم)این جی او( 'صبح نو'کے تعاون سے کیا تھا۔'صبح نو'نے اوپن یونیورسٹی کو مختلف پھلوں کے 60پودے عطیہ کئے تھی،ْ ان میں لوکاٹ ،ْ انار ،ْ جامن ،ْ لیموں اور خوبانی کے پودے شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ پودے اور پھول صحت مند ماحول کے لئے نہایت اہم ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 'صبح نو 'کی جانب سے یونیورسٹی کو پھلوں کے 60 پودے فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اِن پودوں کے لگانے سے یونیورسٹی کی انوائرمنٹ میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی وطن عزیز کا ایک بڑا مسئلہ ہے ،ْ اوپن یونیورسٹی اِس قومی مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی 14اگست کو شجر کاری کی ایک بڑی تقریب کا اہتمام کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا شعبہ زرعی سائنسسز باالخصوص مالی کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے یونیورسٹی کیمپس کو پودوں ،ْ پھولوں اور درختوں سے سجادیا ہے اور ملک کے ہر حصے سے آنے والے طلبہ و طالبات کے لئے ایک پر امن ،ْ خوبصورت اور صحت مند ماحول پیدا کردیاہے۔صبح نو کی ڈائریکٹر مہوش چشتی ،ْ رابطہ کار عبدالعلیم،ْ اے ایس اے کے صدر ،ْ ڈاکٹر فضل الرحمن ،ْ شعبہ باغبانی کی انچارج ،ْ فوزیہ ِانجم اور دیگر آفیسرز اور کارکن اس موقع پر موجود تھے۔