سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کر دیا

نیب کی انکوائری عدالتی احکامات کا نتیجہ ،نہیں سمجھتا میرے خلاف سازش ہورہی ہے،فرار ہونے پر قائدین کے نام ای سی ایل سی میں ڈالنے پڑتے ہیں، لیگی رہنماؤں کی واپسی ایک مثال ہے،میڈیا سے گفتگو

منگل 10 جولائی 2018 22:38

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیب کو اپنا بیان ریکارڈ کر دیا
اسلام آباد/ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیب ہیڈ کوارٹر کراچی میں تفتیشی افسر کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

(جاری ہے)

بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نیب کے تفتیشی افسر نے ایل پی جی سے متعلق بات کی ہے تاہم نیب والوں کو بتایا کہ میں کسی کرپشن میں ملوث نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ نیب کی انکوائری عدالتی احکامات کا نتیجہ ہے لہٰذا نہیں سمجھتا کہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قائدین کے فرار ہونے پر ان کے نام ای سی ایل سی میں ڈالنے پڑتے ہیں لیکن مسلم لیگ کے رہنماؤں کی واپسی ایک مثال ہے۔