لاہور، احتساب عدالت کے فیصلے نے نواز شریف کے صادق و امین ہونے پر مہر لگا دی ہے،سینیٹر مشاہد حسین

نواز شریف کی وطن واپسی اب سیاسی اناکا مسئلہ ہے جبکہ چھ جولائی کو آنے والا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا، رہنماء مسلم لیگ ن

منگل 10 جولائی 2018 23:06

لاہور،  احتساب عدالت کے فیصلے نے نواز شریف کے صادق و امین ہونے پر مہر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر مشاہد حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف احتساب عدالت کے فیصلے نے نواز شریف کے صادق و امین ہونے پر مہر لگا دی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی اب سیاسی اناکا مسئلہ ہے جبکہ چھ جولائی کو آنے والا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا دریں اثناء سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے قائد کی وطن واپسی پر استقبال کرنے کیلئے تن من و دھن کی بازی لگا دینگے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو استقبال سے روکنے کی کوشش کی تو ائیرپورٹ جانے کیلئے اور بھی راستے ہیں ۔