ہالی ووڈ فلم ’’ونڈر پارک‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

فلم اگلے سال 15مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 11 جولائی 2018 12:23

ہالی ووڈ فلم ’’ونڈر پارک‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی اینیمیٹڈ فلم ونڈر پارک کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔جوش ایپل بوام اور اینڈری نیمک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بچی اور اس کے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو نت نئی رائیڈز کی شوقین ہوتے ہیں اور ایک ایسے جادوئی امیوزمنٹ پارک میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ایک نئی دنیا ان کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

جنگل بیاباں میں موجود اس ونڈر لینڈ میں ان دوستوں کے آتے ہی جیسے زندگی لوٹ آتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ جادوئی ونڈر پارک جگمگ کرنے لگتا ہے۔ جہاں ہوائوں میں اڑتی رولر کوسٹر، دیوہیکل فیرس وہیلز، ٹریک کے بغیر اڑتی ٹرین اور ایسی ایسی رائیڈز اس بچی کو حیران کر دیتی ہیں۔جادو کے زیر اثر حیرت انگیز ونڈر پارک پربننے والی ایڈونچر سے بھرپور اس کامیڈی فلم کے مختلف اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ہالی وڈ اداکارملا کیونس، جنیفیر گارنز، کین ہڈسن، جان اولیور، کین جیونگ، صوفیہ مالی، کیون چیمبر لن، بریانا ڈینسکی اورنوربرٹ لیو برٹز کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔کامیڈی اینینیٹڈ فلم اگلے سال 15مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :