احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ ریفرنس کی سماعت 19جولائی تک ملتوی کردی

بدھ 11 جولائی 2018 16:53

احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ ریفرنس کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) احتساب عدالت نے گلستان جوہر میں رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ ریفرنس کی سماعت 19جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی کی احتساب عدالت میں گلستان جوہر میں رفاعی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کر کے فروخت کرنے کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے سابق رکن فیروز بنگالی، کے ڈی اے ڈائریکٹر شاکر لنگرا اور دیگر نے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ کی سرکاری ملازمین نے بلڈرزمافیا کے ساتھ مل کر پلاٹس فروخت کیے اورکروڑوں روپے کی کرپشن کی عدالت نے فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی واضح رہے کہ گذشتہ سماعت پر ملزمان کے وکلا نے نیب کے گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی تھی عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ریفرنس میں جہانگیر شہازیب راشید علی خان سمیت پانچ ملزمان مفرور ہیں۔