Live Updates

13جولائی کو عدالتی چور کو پروٹوکول دینے والوں کو جیلوں میں بندکردیا جائے گا ‘ملک اسد کھوکھر

عوام (ن) لیگ کا حشر نشر ٹی وی پر لائیو دیکھیں گے ،ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے

بدھ 11 جولائی 2018 20:48

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے قومی امیدوار ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ 13جولائی کو عدالتی چور کو پروٹوکول دینے والوں کو جیلوں میں بندکردیا جائے گا ،عوام (ن) لیگ کا حشر نشر ٹی وی پر لائیو دیکھیں گے ،ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،شیر کو جنگل میں چھوڑ کر آئیں گے ،کرپٹ نمائندوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے ،شہر یوں کو پانی فراہم کرنے اورتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،فلائی اوور سمیت ترقیاتی کاموں کی آڑ میں لوٹ مارکرنے والے نمائندوں کی جائیدادیں بیچ کر پیسہ رائے ونڈ کی ترقی پر لگائیں گے ،عوام کے حقوق کھانے والے شیر کبھی اقتدار میں نہیں آئیں گے ، شعبدہ باز جعلی خادم اعلیٰ کا ٹوپی ڈرامہ ختم ہوچکا ہے ،25جوالائی کا سورج نئے پاکستان کی نوید لیکرآئے گا،عمران خان ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی امیدوارخالد گجر نے کہا کہ لیگی حکمرانوں نے ملکی دولت لوٹ کر بیرون ملک محلات بنالئے ،رائے ونڈ کی ترقی جاتی امراء تک محدود ہے ،چوروں اور بے ایمانوں کی حقیقت جان کر چودھری غفور تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں،بہت ہوچکا ،قوم مزید وقت ضائع نہ کرے ،صوبائی امیدوارراناجاوید عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کو ووٹ دینا پاکستان کو ووٹ دینا ہے ،چودھری عبدالغفور نے کہا کہ ختم نبوتؐ قانون میں ترمیم کرنے ،ممتاز قادری کو پھانسی لگانے ،ماڈل ٹائوں میں بے گناہوں کا خون بہانے اور پاکستان کو کمزور کرنے والوں کا اس پاک ملک پر مزید حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ،روک سکو تو روک کہنے والی ماسی مریم یہ ملک تمہارے باپ کا نہیں،ٹکٹیں بیچنے اور خریدنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں،انہوں نے کہا کہ ملک میں میواتحادنہیں قومی اتحادبنانے کی ضرورت ہے ، پاکستان کے مہاتیرمحمد،صادق و امین عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں،عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ہی سبز پاسپورٹ کی دنیا میں عزت بحال ہوگی ،جلسہ میں چودھری آصف علی سندھو،عاصم خان میو ،ڈاکٹر طاہر یٰسین ،طارق چودھری ، چودھری مدثر منج ،عبداللہ خان پٹھان ،سرور شاہین ، ،وہاب یوسف زئی ، ،ملک افتخار کھاری ،عطاء اللہ خانزادہ ،ڈاکٹر شرافت ،مہر اعظم پہلوان ریوڑی ،عدنان ایڈووکیٹ ،رضوان بھٹہ ،ڈاکٹر وسیم اقبال گجر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،تحریک انصاف کے رہنمائوں نے چودھری جاوید اقبال گجر کی تحریک انصاف میں شمولیت اور عظیم الشان جلسہ پر مبارکباددپیش کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات